اقتصادی ترقی کا انحصار دہشت گردی کے خاتمے پر ہے، پرویز رشید

 

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کا انحصار دہشت گردی کے خاتمے پر ہے۔

مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ کے وفد سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنا رہی ہے، ڈیڑھ سال میں کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو توانائی بحران، کمزور معیشت اور دہشت گردی ورثے میں ملے لیکن کم مدت میں حکومت کے فیصلوں سے روپے کی قدر مستحکم  ہوئی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ سماء

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.