فیصل آباد : دہشت گردی میں ملوث اکرم لاہوری کی پھانسی کیلئے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی، ایک بار پھر ڈیتھ وارنٹ کا اجراء ہوگیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے صلح نامہ منسوخ ہونے کے بعد اکرم لاہوری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے، کئی افراد کے قاتل کو 17 جنوری کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ فریقین میں صلح کی خبروں کے بعد اکرم لاہور کی 8 جنوری کو پھانسی روک دی گئی تھی تاہم کئی افراد کے لواحقین کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مجرم اور فریقین کے درمیان طے پانے والا تحریری صلح نامہ منسوخ کردیا گیا تھا۔
Leave a Reply