پٹرول بحران، لاہور میں ایدھی ریسکیو سروس بند کر دی گئی

 

ملک بھر میں جاری پٹرول کی قلت کا اثر اب فلاحی اداروں پر بھی پڑنا شروع ہو گیا ہے۔ پٹرول کی قلت کے باعث لاہور میں ایدھی ریسکیو سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں اس وقت ایدھی ریسکیو سروس کی 40 ایمبیولینسز خدمت خلق کا کام سرانجام دیتی ہیں تاہم پٹرول کی قلت کے باعث اس میں سے 35 گاڑیاں بند کھڑی ہیں۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق ایمبیولینس سروس کو بحال کرنے کیلئے پٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضع رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان میں ایک فلاحی ادارہ ہے جسے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی نے 1951ء میں قائم کیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں میں 24 گھنٹے کی ایمرجنسی سروس شامل ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس 600 سے زیادہ ایمبولینسیں ہیں جو ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئیں ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان میں سب سے بڑی فلاح و بہبود کی تنظیم بھی ہے۔ فاؤنڈیشن کے ملک بھر میں 300 سے زائد مراکز ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.