گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مختلف شہروں میں بار کونسلز کا احتجاج

 

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر کے عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ان کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ لاہور کی سیشن کورٹ، ضلع کچہری اور کینٹ کچہری میں بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خیبرپختونخوا بار کونسل کے اعلان پر خیبرپختونخوا میں وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں وکلاء نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ خاکے چھاپنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ حکومت اور مسلم ممالک اس سلسلے میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں اس موقع پر سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.