Breaking News

پٹرول کا 20 دن ذخیرہ نہ رکھنے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری

 

چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کا 20 دن ذخیرہ نہ رکھنے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ 23 شہروں میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 20 دن تیل کا ذخیرہ نہیں رکھ رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل بحران کو ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پٹرول کی اضافی قیمت وصول کرنیوالوں کیخلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تیل کی رسد اور طلب ان کے اختیار میں نہیں اور نہ ہی جی ایس ٹی میں 5 فیصد اضافے کا اوگرا سے تعلق ہے۔ اوگرا مخصوص فارمولے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایل پی جی کی پالیسی براہ راست اوگرا کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ ایل پی جی کے حوالے سے غیر قانونی سرگرمیاں روکنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق مختلف لوگوں کو جرمانے کئے ہیں۔ 20 ایل پی جی کمپنیوں کو اڑھائی لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا جا چکا ہے۔ –

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved