آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 

اسلام آباد   :   محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں تیز بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سبب بننے والی ہوائیں پیر سے بلوچستان میں داخل ہوں گی۔

ملک بھر میں جارا مزید دھوم مچانے کو بیتاب ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں تیز بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی ہے، جس سے موسم مزید سرد ہوجائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سبب بننے والی ہوائیں پیر کو بلوچستان میں داخل ہوں گی، منگل سے جمعہ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور برفباری ہوگی، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جب کہ بدھ سے جمعرات تک اسلام آباد، راول پنڈی، سرگودھا، فیصل آباد میں بارش کی توقع ہے۔ دوسری جانب ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور، مالاکنڈ، مردان اور لکی مروت میں بھی بارش کا قوی امکان ہے۔

گلگت اور کشمیرمیں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.