سعودی عرب میں قادری، عمران ملاقات متوقع، نیا پلان سامنے آنے کا امکان

 

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کے سیاسی کزن ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان جدہ پلان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پی اے ٹی سربراہ جدہ پہنچ چکے ہیں جبکہ عمران خان آج اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحريک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان اہليہ کے ہمراہ آج حجاز مقدس روانہ ہوجائيں گے، دھرنے کے دوران دونوں رہنماؤں کی عمران خان کے کنٹينر پر ملاقات ہوئی تھی جس کا سياسی حلقوں ميں بہت چرچا ہوا تھا۔

گزشتہ سال 14 اگست کو دونوں جماعتوں نے ايک ساتھ حکومت کیخلاف احتجاجی تحريک شروع کی تھی اور لاہور سے ايک ہی دن لانگ مارچ کا آغاز کيا تھا، پھر اسلام آباد ميں شاہراہ دستور پر دھرنے کے دوران بھی دونوں جماعتوں کے کارکن قريب قريب ہی موجود تھے۔

ن ليگ کی جانب سے اس احتجاجی تحريک کو لندن پلان کا نام ديا گيا تھا، تجزيہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جدہ پلان بھی سامنے آسکتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.