اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے علاقے کھنہ پل کے قریب کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
پولیس کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل کے قریب گزشتہ رات بڑا آپریشن کیا گیا، خفیہ اطلاعات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے چھ تربیت یافتہ دہشت گرد علاقے میں مقیم تھے، جو کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے بروقت کارروائی میں چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جو موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے حساس اور اہم دستاویزات ، خود کش جیکٹ، بارود مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، جب کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
Leave a Reply