Breaking News

دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت پر سوال پاک فوج کی توہین ہے: عاصم باجوہ

 

ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو کے دوران اس کی نمائندہ کرسٹینا امان پور پر برس پڑے اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت پر سوال کرنا پاک فوج کی توہین ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی این این کی نمائندہ نے عاصم باجوہ سے سوال کیا کہ کیا پاک فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ بلا امتیاز دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے آخری دہشت گرد کا خاتمہ کرے ،اس سوال پر فوجی ترجمان نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاک فوج اور پاکستانی قوم کی توہین قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہم بلا امتیاز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔پاک فوج بہت سے اہداف حاصل کرچکی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ بڑھا رہی ہے، ہم اپنی سر زمین سے دہشت گردی اور آخری دہشت گرد تک کا ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا پاک فوج نے افغان سرحد سے ملحقہ ایک چھوٹی سی پٹی کے سوا شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ کلیئر کرلیا ہے۔ فضائی کارروائی کے بعد دشمنوں کے خلاف گراﺅنڈ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ پاک فوج کے ترجمان کا تیور دیکھ کر سی این این کی نمائندہ نے آسان سوالات شروع کردئیے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved