جنید خان کے ورلڈکپ کھیلنے کے امکانات ختم

 

لاہور: فاسٹ بولر جنید خان کی انجری شدید نوعیت کی ہے۔  ان کے ورلڈکپ کھیلنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ اس طرح ان کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب دوسری مرتبہ ٹوٹ گیا۔
قسمت نے ایک بار پھر جنید خان کے ساتھ ہاتھ کردیا۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں آئے تو لیکن ورلڈکپ کھیل نہ سکے۔ دو ہزار گیارہ ورلڈکپ اسکواڈ میں بھی شامل تھے پر کوئی میچ نہ کھیل سکے۔
اس بار بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن قسمت آڑے آگئی۔ ورلڈکپ تربیتی کیمپ میں گرے اور ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے۔ انجری کے باعث پہلے دورہ نیوزی لینڈ سے اور اب ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹرز نے فی الحال فاسٹ بولر کو ہر طرح کی ٹریننگ سے بھی منع کردیا ہے۔ فاسٹ بولر کو صحت یاب ہونے میں ابھی وقت لگے گا، جس کے بعد میچ فٹنس کے لیے بھی انہیں لمبا عرصہ درکار ہوگا۔ جنید خان نے آخری ون ڈے گذشتہ سال اگست میں کھیلا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.