حکومت سے اکیسویں ترمیم پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: مولانا فضل الرحمن

 

ایوان اقبال لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اکیسویں ترمیم اور دینی و سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے عنوان سے قومی سیمینار سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے اکیسیو یں ترامیم میں مذہب اور مدارس کو شامل کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اصلاح کی پیشکش کی ۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا کسی کا ہاتھ اپنی گردنوں کی طرف نہیں بڑھنے دیں گے کچھ قوتیں اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہیں۔ اس موقع پر جاری اعلان لاہور میں ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور اکیسویں ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا۔ علامہ اویس نورانی ، مولانا اللہ وسایا ، پرو فیسر ساجد میر اور دیگر علماء اکرام نے واضح کیا کہ ہر صورت مدارس کا تحفظ کیا جائے گا کسی کو مسجد اور مدارس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیا جائے گا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.