خیبرپختونخوا اور فاٹا میں صحت کا اتحاد کے نام سے مہم شروع کرنیکا فیصلہ

 

صحت کا اتحاد مہم شروع کرنے کا فیصلہ گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سمیت دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مابین صحت کا اتحاد کے نام سے نو موذی امراض کے خلاف صوبے اور فاٹا میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیر صحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا مہم کا آغاز فروری سے کیا جائے گا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.