لاہور: سکول کے بچوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، وزیراعلیٰ کا نوٹس

 

اسکول انتظامیہ کے مطابق بھاٹی چوک میں قائم اسکول کو ٹرسٹ سے لے کر سرکاری سرپرستی میں دینے پر طلبہ اور والدین نے احتجاج کیا جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بچوں کو منتشر کرنے کے لئے تشدد کیا جس سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے بچے کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری طور پر انکوائری کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اسکول کے بچوں پر لاٹھی چارج کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.