وزیراعظم نے پٹرول کی فراہمی یقینی بنانےکیلئے وزارتوں ہدایت کردی

 

اسلام آباد: وزیراعظم نے پٹرول کی فراہمی یقینی بنانےکیلئے وزارتوں کورابطے بہتربنانے کی ہدایت کردی۔ کہتے ہیں عوام کیلئے مشکلات پیداکرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔ پٹرول سے متعلق اہم اجلاس میں وزیرپٹرولیم شریک نہیں ہوئے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت انتہائی اہم اجلاس میں پٹرول بحران، طلب ورسد، واجبات کی ادائیگی اور پٹرول کی دستیابی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ سب کچھ پٹرول سے متعلق تھا لیکن وزیر پیٹرولیم نہیں تھے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزیر پانی و بجلی بھی شریک ہوئے۔ لیکن جس وزارت کی ناک کے نیچے بحران نے سر اٹھایا اس کے وزیر شاہد خاقان عباسی غیر حاضر تھے۔
جائزہ اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے دستیاب ذخائر کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزيراعظم نے تیل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وزارتوں کو آپس کے رابطے مربوط بنانے کی ہدايت کردی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس او کی ادائیگیاں جلد ممکن بنائی جائیں اور میڈیا کے ذریعے پٹرول کی قلت کا تاثر ختم کرکے عوام کو تیل کی دستیابی سے آگاہ کیا جائے۔ عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں خزانہ اور پانی و بجلی کی وزارتوں کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.