Breaking News

پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری، ہر طرف سفیدی بکھر گئی –

 

موتیوں کی برسات نے منظر بدل دیئے۔ برفانی قالین بچھی سڑکوں اور سفید ہوئی چوٹیوں نے ماحول سحر زدہ کر رکھا ہے۔ برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ دیر بالا شہر اور بالائی علاقوں میں چار فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ لواری ٹاپ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شانگلہ، نتھیا گلی اور ملحقہ علاقوں میں بھی ہر چیز دودھیا ہے۔ آزاد کشمیر کا ضلع باغ بھی برف کی آغوش میں ہے۔ گنگا چوٹی میں ساڑھے تین فٹ، درہ حاجی پیر میں تین اور لسڈنہ میں دو فٹ برف پڑ چکی ہے۔ گانچھے میں بھی ہر طرف سفیدی ہی سفیدی دکھائی دے رہی ہے۔ بلوچستان میں بھی آسمان سے سفیدی برسنے کا سلسلہ جاری ہے موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برفباری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ ادھر ملکہ کوہسار کے حسن کا جلوہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد آج بھی موج مستی کرنے پہنچ گئی۔ –

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved