سانحہ پشاور،اساتذہ کو حفاظت کیلئے لائسنس یافتہ اسلحہ کی فراہمی شروع

 

پشاور    : سانحہ پشاور کے بعد اساتذہ کو اسلحہ لائسنس کی فراہمی شروع ہوگئی، تاہم اساتذہ نے حکومت کے اس اقدام کوبچوں کے لئے خطرہ قراردیا ہے ۔ کہتے ہیں اس سے اسلحہ کلچر کو فروغ ملے گا۔

سانحہ پشاورکے بعد اسکولوں کو مکمل سکیورٹی ہدایات جاری کی گئیں تو ساتھ ہی اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی، صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد شروع کردیا، ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیرالاسلام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی جانب سے لائسنس درخواستیں ملنا شروع ہوگئی ہیں، جب کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو قواعد کے مطابق غیرممنوعہ بورکے فری لائسینس جاری ہوں گے۔

دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بچوں کے ذہنوں پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ ساتھ ہی اسلحہ کلچرکوفروغ ملے گا۔ پشاورضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظرجامعات ، کالجزاور اسکولوں کے چوکیداروں کوبھی اسلحہ لائسینس جاری ہوں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.