دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں قبول نہیں،امریکی صدر اوباما کا پھرمطالبہ

 

واشنگٹن  :  امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول ہیں، بھارت یاترا سے قبل ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانا ہوگا۔

بھارت یاترا سے پہلے انڈیا ٹوڈے کو ایک انٹرویو میں صدر براک اوباما نے کہا کہ سانحہ پشاور اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے ناقابل فہم قتل پر پوری دنیا دہل کر رہ گئی، یہ گھنوؤنا فعل اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے ہم سب دوچارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ اگرچہ ہم دہشت گردی کےخاتمے کیلئے پاکستان کےساتھ مل کر کام کررہے ہیں، لیکن وہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول ہیں اور ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کا سامنا کرناپڑے گا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات موجود ہیں، تاہم انھیں دور کرکے تعلقات کو مضبوط کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ دونوں ممالک قدرتی پارٹنرز ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.