راولپنڈی:گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، تین افراد جھلس گئے

 

پولیس کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے گلزار قائد میں واقع گھر میں تین افراد رہائش پذیر تھے جس کے کچن میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا ۔ گھر کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور یہاں رہائش پذیر تین افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں پمز ہسپتال کے برن سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں گیس کا غیرقانونی کنکشن تھا جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.