سانحہ پشاور،دہشتگردوں کو موبائل سم بیچنے والا فرنچائز مالک گرفتار

 

لاہور    :   سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گردوں کو جعلی ناموں سے موبائل سمز فروخت کرنے والے موبائل فرنچائز کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فرنچائز مالک عتیق نے خاتون کے انگوٹھے کے نشان پر تین سمز جاری کیں تھیں۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو موبائل فون سمز بیچنے والا فرنچائز کا مالک عتیق کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کیس میں پہلے ہی تین ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں،سی آئی اے حکام کے مطابق دہشت گردی میں استعمال سمز لاہور سے جاری ہوئیں۔ پولیس نے فرنچائز پر کام کرنے والے شخص عتیق کو گرفتار کرلیا، ملزم نے بہاولپور کی رہائشی خاتون کے انگوٹھے کے نشان پر تین موبائل سمز جاری کیں تھیں، جس کے بعد متعلقہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

سی آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد موبائل سمز کے ذریعے رابطے میں تھے، دہشت گرد سربراہ کالعدم تحریک طالبان سے رابطے ميں تھے، حکام کے مطابق سانحہ سے متعلق تحقیقات میں جلد مزید پیش رفت کی امید ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.