سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سپرد خاک

 

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ مسجد امام ترکی ابن عبداللہ میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی۔ امام ترکی نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مشیر امور خارجہ طارق فاطمی نے شرکت کی۔ ترکی کے صدر طیب اردوان، وزیراعظم داؤد اوگلو سمیت عالمی رہنماؤں، خلیجی ممالک کے سربراہان اور مسلم ممالک کے وفود نے بھی نماز جنازہ ادا کی۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی السعود خاندان کے تاریخی قبرستان مقبرہ اوج میں تدفین کی گئی۔ اس قبرستان میں شاہ السعود، شاہ خالد، شاہ فیصل اور شاہ فہد بھی دفن ہیں۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز گزشتہ شب نوے برس کی عمر میں انتقال فرما گئے تھے۔ وہ تین ہفتے سے نمونیا کی شکایت پر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے سوگواران میں چار بیوائیں، سات بیٹے اور پندرہ بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.