Breaking News

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک رہے گا

 

بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد مری سے لے کر سوات تک پہاڑوں نے برف کا دوشالہ اوڑھ رکھا ہے ۔ آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں برف کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔ برف باری اور بارش نے راستوں کو دشوار گزار کر دیا۔ برفانی تودے گرنے سے لسڈنہ ، درہ حاجی پیر ، سدہن گلی ، چکار ، دہیر کوٹ اور حویلی شاہرات ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری مزید چوبیس گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے ۔ شانگلہ بھی برف کی سفید چادر میں لپٹا ہوا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلا٘م آباد پر سرمئی بادلوں کا بسیرا ہے ۔ راولپنڈی میں بادلوں کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا۔ لاہور میں سرد موسم کی شدت برقرار ہے جبکہ سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ صبح سویرے سے ہی شروع ہو گیا ۔ شہر کے مضافات میں صبح کے اوقات میں ایک بار پھر دھند چھائی رہی ۔ ملتان شہر اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر رہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ –

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved