اصولی فیصلہ ہوگیا،سابق صدرمشرف کوسعودی عرب جانے کی اجازت مل گئی

 

اسلام آباد /کراچی   : حکومت نے پرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔، تاہم دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو سعودی عرب بھیجنے کا اصولی فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، لیکن وزیراعظم ہاؤس کو تو جیسے کچھ معلوم ہی نہیں، ترجمان کہتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف کی سعودی عرب روانگی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کے بیان پر مشرف کے وکیل چوہدری فیصل نے بتایا کہ دراصل درخواست سیکریٹری داخلہ کو بھجوائی گئی ہے، کیوں کہ وہی ای سی ایل سے نام نکالنے کے مجاذ ہیں، البتہ ترجمان وزیراعظم ہاؤس چاہیں تو انہیں بھی درخواست فیکس کی جاسکتی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.