حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر تعطل برقرار

 

کراچی : تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے بتايا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان  مذاکرات جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پر تعطل کا شکار ہیں۔

کراچی میں  پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا کہ انتخابی نتائج میں ٹمپرنگ کی گئی، 264 میں سے 180 ووٹوں کے تھیلوں پر سیل ہی موجود نہیں تھی، اگر تھی تو ٹوٹی ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پر تعطل کا شکار ہیں، پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کے کئی ثبوت موجود ہیں حکومت جب کہے پیش کرنے کو تیار ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.