پاکستان نہ آنے کا فیصلہ، امریکی صدر کی ٹیلی فون پر نواز شریف کو وضاحتیں

 

وال سٹریٹ جرنل نے واشنگٹن اور اسلام آباد کے حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ صدر اوباما کا پاکستان آئے بغیر بھارت جانے کا فیصلہ کرنا واشنگٹن اور اسلام آباد کے لئے اس قدر اہم تھا کہ اوباما نے نومبر میں وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان نہ آسکنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ اخبار کے مطابق صدر اوباما وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا پیغام دے سکتے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل نے لکھا کہ میزبان کی ناراضی سے بچنے کے لئے امریکی صدر یہ پیغام بند دروازوں کے پیچھے دیں گے۔ اخبار کے مطابق سرد جنگ اور ستمبر 2001ء کے بعد پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت اور امریکا کی بڑھتی قربتوں کو پاکستان بے چینی سے دیکھ رہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.