پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار، کارکنوں کا منتظمین کیخلاف احتجاج

 

لاہور : لاہور میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونش بدنظمی کا شکار ہوگیا، مقامی رہنماؤں کو نہ بلانے پر کارکنان بپھر گئے، منتظمین کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

لاہور کے حلقہ این اے 122 میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جو کارکنان کی جانب سے شدید احتجاج کے باعث بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منتظمین کی جانب سے ضلعی صدر علیم خان اور ایم پی اے اسلم اقبال کو نہ بلانے پر کارکنان نے ناراضی کا اظہار کیا اور منتظم نعیم میر کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری سمیت دیگر مرکزی رہنماء بھی موجود تھے، تاہم بڑی تعداد میں کارکنان اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے تقریب چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.