گستاخانہ خاکوں کیخلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں ملین مارچ

 

کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں گستاخانہ خاکوں کیخلاف نواز شریف عوام کی نمائندگی کریں، او آئی سی اور اقوام متحدہ کا اجلاس بلایا کر یہ معاملہ اٹھایا جائے، دنیا کو پُرامن دیکھنا چاہتے ہیں، مغرب مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلے۔

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شان مصطفیٰ ﷺ ملین مارچ کیا گیا جس میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی نیپا چورنگی سے شروع ہوکر حسن اسکوائر پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں رہنماؤں نے خطاب کیا۔

امیر جماعت سراج الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم ناموس رسالتﷺ پر مرمٹنے کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگ جماعت اسلامی کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیتے ہیں، کروڑوں مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کیلئے سڑکوں پر نکلنے اور خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وہ کہتے ہیں توہین آمیز خاکوں کیخلاف نواز شریف عوام کی نمائندگی کریں، تمام سیاسی جماعتیں تحریک حرمت رسول ﷺمیں شامل ہوجائیں، وزیراعظم سے او آئی سی اور اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرنے کو کہا تھا، محبت رسول ﷺ ہماری زندگی کا فلسفہ ہے، مسلم ممالک کے رہنما مل کر احتجاج کریں۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کو پُرامن دیکھنا چاہتے ہیں، مغرب ہر روز مسلمانوں کی غیرت کو للکار رہا ہے، امت مسلمہ کا وجود صرف نبی کریم ﷺ سے ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.