Breaking News

پاکستان اور چین کا طویل المدتی دفاع تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوستی کے اس رشتے کو مزید مستحکم کرنے کیلئے چین کے دورے پر ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق۔ جنرل راحیل شریف نے دورے کا پہلا دن انتہائی مصروف گزارا۔ انہوں نے بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کے چینی ہم منصب جنرل چی جیانگاؤ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ دونوں سپہ سالاروں کی ملاقات میں۔ پاک چین طویل المدتی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے چین کے وائس چئیرمین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل فان سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا عزم بھی دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کا تعاون حاصل ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ جنرل فان نے دہشتگردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاتفریق آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ثابت ہو رہا ہے۔ –

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved