حکومت سے مذاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

 

اسلام آباد : ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی وقت حکومت کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہے، حکومتی ٹیم قیادت سے مشورے کے نام پر گُم ہوجاتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات بے اختیار ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل میں ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پرویز رشید بے اختیار ہیں، نہ جانے کس حیثیت میں بات کر رہے ہیں، حکومت کی مذاکراتی ٹیم بھی بے اختیار نظر آرہی ہے، حکومتی ٹیم اپنی قیادت سے مشورے کے نام پر گم ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی وقت حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، عمران خان نے اپنی ٹیم کو تمام اختیارات دیئے ہیں، میڈیا کے سامنے مکالمے سے عدالتی کمیشن کے حوالے سے تمام ابہام دور ہوجائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.