Breaking News

بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی۔
دھند کے باعث لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدو رفت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس دوران موٹر وے ایم ٹو پر لاہور تا پنڈی بھٹیاں سیکٹر اور پنڈی بھٹیاں تا سالٹ رینج میں بھی دھند چھائی رہے گی۔
گزشتہ روز مالاکنڈ، کوہاٹ، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔ کالام میں دو انچ اور استور میں ایک انچ برفباری ہوئی۔ آج منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ پارا چنار ملک کا سرد ترین مقام رہا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved