احمد چنائے کے ناروا سلوک قابل مذمت ہے، الطاف حسین

 

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے ساتھ رینجرز کے ناروا سلوک پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے سربراہ احمد چنائے کے گھر پر چھاپے اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے کئے جانے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ پاکستان کو بنے ہوئے 67 سال گزر چکے ہیں، مہاجروں نے پاکستان کے قیام کیلئے جو ناقابل فراموش قربانیاں دیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر جب بھی برا وقت پڑا، مہاجر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملک کی سلامتی کیلئے بلا خوف و خطر دامے، درمے، قدمے، سخنے آگے بڑھے، قیادت بتادے کہ وہ مہاجروں کو کیا پاکستانی نہیں سمجھتے، اسٹیبلشمنٹ کی نظر میں مہاجر معزز کہلانے کے حقدار نہیں؟۔

الطاف حسین نے کہا کہ احمد چنائے کا کام لوگوں کو بازیاب کروانا ہے،  ان پر الزام لگانا سراسر زیادتی ہے، 1992ء آپریشن کی یادیں آج تک تازہ ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.