نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد صوبوں کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

 

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ پیٹرول کا بحران پیدا نہیں ہونا چاہئے، نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان اور پیٹرول کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ایکشن پلان کے 20 نکات پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے، صوبے پلان پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، حکومت دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم سے متعلقہ وزارتیں پیٹرول کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں، آئندہ پیٹرول کا کوئی بحران پیدا نہیں ہونا چاہئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی موجود تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.