Breaking News

پورے فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائیگا، آرمی چیف

 

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پورے فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا، حالات معمول پر آنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا، جہاں انہیں فوجی حکام نے آپریشن اور بین الاقوامی انجینئرز کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر بريفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی مہارت و قربانیوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پورے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے گا، قبائلیوں نے دہشت گردوں کو اپنے علاقے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا، قبائلی علاقوں میں حالات معمول پر آنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

سربراہ پاک فوج نے مزید کہا کہ فاٹا میں تعمیر نو اور بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہشتگردی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی،  نوجوانوں کو تعلیم اور معاشی مواقع دینے سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved