الیکشن ٹربیونل کی غلام حسین کیخلاف کارروائی کیلئے عمران خان کی درخواست منظور

 

لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے روبرو پی ٹی آئی کے سربرا عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این اے 122 کی انکوائری کرنیوالے لوکل کمیشن غلام حسین اعوان نے درست طریقے سے انکوائری نہیں کی جبکہ رپورٹ جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ این اے 122 میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ۔ غلام حسین اعوان نے یہ بیان دیکر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور انکوائری بھی میرٹ پر نہیں کہ حالانکہ این اے 122 میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی لہٰذا غلام حسین اعوان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے ۔ الیکشن ٹریبونل نے درخواست پرغلام حسین اعوان کو اکتیس جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.