ریاستی مظالم انتہاء کو پہنچ گئے: الطاف حسین

 

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں ظلم کرنے والے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔ ماضی میں کیے گئے ریاستی مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا گیا۔

 

عوام پاکستان سے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف عوام آج بھرپور احتجاج کریں۔

 

رابطہ کمیٹی کہتی ہے ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

ایم کیوایم کے یونٹ انچارج سہیل احمد کے قتل پر الطاف حسین بھی انتہائی دلگرفتہ ہیں۔ شٹرڈاؤن کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی اور عوام سے آج بھرپور احتجاج کی اپیل کی۔

 

لندن سے جاری بیان میں قائد ایم کیوایم نے کہا ہے کہ کارکن چن چن کر مارے جا رہے ہیں۔ ماضی میں کئے گئے ریاستی مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ ماورائےعدالت قتل کرنے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.