عمران خان یوٹرن کے بادشاہ ہیں، پرویز رشید

 

اسلام آباد : وزير اطلاعات پرويز رشيد نے عمران خان کو يو ٹرن کا بادشاہ قرار دے ديا، کہتے ہيں کپتان نے خود لوکل کميشن پر اعتماد کا اظہار کيا اب تنقيد کررہے ہيں، انہيں صرف وہی عدليہ منظور ہے جو ان کے حق ميں فيصلے دے۔

عمران يو ٹرن کے بادشاہ ہيں، انہوں نے جھوٹ کے ریکارڈز قائم کرديئے، وزير اطلاعات پرويز رشيد پی ٹی آئی سربراہ پر برس پڑے۔

اپنے بيان ميں کہا کہ این اے 122 کے کمیشن پر عدم اعتماد عمران کا ایک اور یوٹرن ہے، انہوں نے 3 پریس کانفرنسز میں لوکل کمیشن پر اعتماد کا اظہار کيا، اب اسی پر تنقید کررہے ہیں، لگتا ہے خان صاحب کو حق اور سچ سکھانے کیلئے بھی جہاد کرنا پڑے گا، انہيں صرف وہی عدلیہ اور کمیشن منظور ہے جو ان کے حق میں فیصلہ دے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.