کراچی میں کارکن کا قتل، متحدہ کا اسلام آباد میں بھی مظاہرہ

 

اسلام آباد : کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل کیخلاف متحدہ کے کارکنوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نیشنل پریس کلب کے باہر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شریک تھے، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سندھ اور سندھ پولیس کیخلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سپریم کورٹ ایم کیو ایم کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لے، قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، کارکن قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.