سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،گولاباری

 

سیالکوٹ   :   سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی دہشت گردی اور شر انگیزی وقفے وقفے سے جاری ہے، بھارتی کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

بارڈر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر رات سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ جاری ہے، سیالکوٹ کے علاقے اکھنور گاؤں میں فائرنگ اور گولا گرنے سے دو خواتین زخمی ہوگئیں، تاہم پاکستان کی جانب چناب رینجرز کی بھرپور کارروائیوں کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی ہیں۔

بھارت کی جانب سے علی الصبح بھی پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں لوگوں کی املاک اور جانوروں کو نقصان پہنچا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.