فروری کے پہلے ہفتے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

 

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغرب سے آنے والی ہوائیں اتوار کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی۔ منگل تک اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔ پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ مری، گلیات، پارا چنار اور کشمیر میں پیر اور منگل کو اچھی برف باری کی توقع ہے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.