لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے درخواست پر سماعت کی ، عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل کمیشن نے این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی کی ، انکوائری درست طریقے سے نہیں کی اور نہ ہی دھاندلی سے متعلق حقائق واضح کیے ہیں ۔ دوبارہ انکوائری کا حکم دیا جائے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق کے وکیل نے دلائل دیئے کہ الزامات بے بنیاد ہیں ۔ ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ بیان قلم بند کرنے کیلئے سردار ایاز صادق کو سات فروری کو طلب کر لیا۔ –

Leave a Reply