انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے سالانہ رپورٹ شائع کر دی ۔ 2014 ء کے دوران بھی خواتین پر تشدد ، زبردستی شادی ، تیزاب گردی اور ریپ کے واقعات میں کمی نہیں آئی ۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال ایک ہزار ہندو اور عیسائی خواتین کو زبردستی مسلمان مردوں سے شادی پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ صرف کراچی میں ایک سال کے دوران 750 افراد فرقہ واریت کی نذر ہوگئے ۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن سے دس لاکھ لوگ متاثر ہوئے ۔ حکومت نقل مکانی کرنے والے ان افراد کی دیکھ بھال میں بھی ناکام نظر آئی ۔ دو ہزار چودہ صحافیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی خطرناک سال رہا ۔ صحافیوں کو دھمکیاں دی گئیں اور ان پر جان لیوا حملے کیے گئے۔ عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر پاکستانی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ 

Leave a Reply