سانحہ شکار پور کے دہشتگردوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے انعام کا اعلان

 

سندھ کے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے شکار پور بم دھماکے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ سندھ میں نفری کی کمی کی باجود تمام سرکاری اسکولوں، اسپتالوں ، مساجد اور گرجا گروں اور امام بارگاہوں کو سیکیورٹی دی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر آفس شکار پور میں اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں 21 ترمیم کے بعد وفاقی حکومت نے امن و امان کے لیے 20 نقات تیار کئے ہیں ہم نے بھی 14 نقات تیار کئے ہیں جو کمشنر اور متعلہ حکام کو فراہم کر دیئے ہیں جس پر وہ عمل درآمد کروانے کے پانبد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کو دہشت گردوں سے خالی نہ سمجھا جائے جو کہیں بھی ہو سکتے ہیں عوام اور میڈیا سے امن و امان کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی کے پاس مہمان آئے تو وہ فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اطلاع دیں۔ فوجی عدالتیں جلد قائم ہوں گی اب اگر دہشت گردی کے واقعات میں ملزمان گرفتار ہوئے تو ان کا چالان 14 روز میں پیش کر دیا جائے گا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.