کراچی کے علاقے منگھوپیر اور ملیر کے علاقے میں مختلف کارروائیوں میں دہشتگردوں سمیت گینگ وار اور سنگین وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب نو ملزمان ہلاک ہوگئے ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر معمول کی کارروائی کے دوران تلاشی لی تو ملزم پارٹی نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، پولیس نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے ملزم مارے گئے ، پولیس نے ملزموں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے اور مزید ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ 

Leave a Reply