اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔ نیو کراچی، لیاری کمہار واڑہ اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گھر سے لاش ملی ہے۔ دوسری جانب منگھوپیر میں سی آئی ڈی پولیس سے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کا دعوہ ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایس آئی یو پولیس سے مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد ورداتوں میں ملوث تھا۔ – 

Leave a Reply