گوادر: ڈی پی او خضدار کے قافلے پر راکٹ حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

 

پسنی میں زیرو پوانیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ڈی پی او خضدار اصغر یوسفزئی کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے دو گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں اور دو پولیس اہلکار رحمت اور عنایت اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈی پی او قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ زخمی اور لاشوں کو پسنی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں میں منتقل کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے واقع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.