آرمی چیف نے کل کور کمانڈر کانفرنس طلب کرلی

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کانفرنس کل جی ایچ کیو راولپنڈی میں طلب کی ہے جس میں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر غور کیا جائے گا۔ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ آرمی چیف اپنے برطانیہ اور چین کے دوروں سے متعلق کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک آرمی کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.