خیبرپختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد کمی

 

پشاور : خیبرپختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کردی گئی، عملدرآمد کل سے ہوگا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اطلاق پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے تاہم اس کا خاطر خواہ فائدہ عوام تک نہیں پہنچ سکا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.