لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے روک دیا

 

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے روک دیا ، پندرہ روز میں تحریری جواب طلب کر لیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ادارہ منہاج القرآن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پرادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارہ منہاج القرآن کے فنڈز کو دھرنوں میں استعمال کیا گیا جبکہ ابھی بھی سیاسی معاملات میں ادارہ کے فنڈز خرچ ہو رہے ہیں ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ محض الزامات کی بنیاد پر رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جا سکتی ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کو رجسٹریشن منسوخ کرنے سے روک دیا اور پندرہ روز میں تحریری جواب طلب کر لیا ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.