Breaking News

محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کیلئے کوئی درخواست نہیں کی، شہریار خان

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے پاکستانی بائولر محمد عامر نے اپنی سزا مکمل کر لی ہے۔ محمد عامر نے پی سی بی اور آئی سی سی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اس کا رویہ بہتر رہا۔ محمد عامر نے آئی سی سی کے تمام تقاضے پورے کئے اس لئے اسے رعایت ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے محمد عامر کو انٹرنیشل کرکٹ میں لانے کیلئے کوئی درخواست نہیں کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس سال کچھ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ خواہش ہے کہ نیپال اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں پاکستان میں آکر کھیلیں جبکہ بھارت نے ایم او یو کے تحت دوبارہ کھیلنے کی یقین دہانی کر وا دی ہے۔ اُمید ہے کہ اگلے 5 سال میں تمام غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں آنا شروع ہو جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved