Breaking News

محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

 

سندھ ہائیکورٹ نے ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کےخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ میچ فکسنگ میں سزا پانے والے ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کے خلاف سماجی کارکن رانا فیض الحسن نے درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست میں محمد عامر ، چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان اور وفاق پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد عامر نے میچ فکسنگ کے ذریعے پاکستان کرکٹ کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے ۔ اگر انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تو اس سے پاکستان کی نہ صرف مزید بدنامی ہوگی بلکہ اس سے جوئے میں ملوث دیگر کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی جواری کرکٹر کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہے لہذا محمد عامر پر پابندی برقرار رکھی جائے ۔ –

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved