ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔ حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر وفاقی دارالحکومت کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ شہزاد ٹاؤن ، ترنول اور بہارہ کہو کے علاقوں میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران چھ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی سے ہے جو اسلام آباد میں دہشتگردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ حساس اداروں نے دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ –

Leave a Reply